شام، حماتہ کے فوجی اڈے پر دھماکوں میں 28 فوجی ہلاک

پیر مئی 12:27

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) شامکے وسطی شہر حماتہ میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے پراسرار دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور اس کی معاون ملیشیاؤں کے ارکان کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے رصد گاہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماتہکے فوجی اڈے پر یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے نتیجے میں 28 فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ شامی نژاد بعض جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔فوری طور پر دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم انسانی حقوق کارکن رامی عبدالرحمان کے مطابق یہ دھماکے کسی فنی خرابی کا نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔ فوجی اڈے سے سیاہ دھوئیں کے بادل بلند ہوتے اور زور دار آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :