باجوڑ کے کاشتکاروں کاحکومت سے امدادی پیکج کامطالبہ

پیر مئی 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) باجوڑ کے کسانوں نے کہا ہے کہ حالیہ شدیدبارشوں سے کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے کسانوں کو بھاری نقصان سے بچانے کے لیے حکومت علاقے کو آفت زدہ قرار دے کرامدادکا اعلان کرے، باجوڑ ایجنسی میں گندم کی فصل پکنے کے بعدگزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بارشیں ہوئی اور دو بار ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث تیار اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے لہٰذا حکومت پورے علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کاشتکاروں کے ساتھ تعاون کرے۔

(جاری ہے)

اس بات کامطالبہ باجوڑ کے کسانوں نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے پورے باجوڑایجنسی میں گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے کسانوں کی تیار فصل ژالہ باری کا شکار ہو کر مکمل طو ر پر تباہ ہوگئی ہے حکومت نقصان کا تخمینہ لگوا کر کاشتکاروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :