آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیت کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی‘ راشد محمود

پیر مئی 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کو تباہی و بربادی سے دو چار کرنے‘ سیاست میں گند پھیلانے اور عوام کے مفادات کی بجائے اپنے مفاد کو ترجیح دی‘ان خیالات کااظہار انہوں نے بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب میں کیا‘انہوں نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی سے بے زار ہو چکے ہیں، آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیت کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اورعوام کوبنی گالہ تسلط سے نجات مل جائے گی ۔