ملاکنڈ کے مختلف اضلاع میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن

پیر مئی 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آر پی او کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں سوات،، شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 49 مفروران، 649 مشتبہ افراد سے 18 کلاشنکوف، 13 رائفل، 97شارٹ گن، 137 پستول، 30324 کارتوس، 43 چارجر، 5 مارٹر گولہ، 1 راکٹ لانچر، 13 راکٹ شیل،7 خنجر، 0.190کلو گرام بارود، 37.424 کلوگرام چرس اور 400 لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔