ایس ایس ٹی ٹاپ ٹین امیدوارپرسوں تک دستاویزات دفتر میں جمع کرائیں

پیر 21 مئی 2018 12:31

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرضلع کوھاٹ حازق الرحمان نے ایس ایس ٹی جنرل ‘ ریاضی ‘ فزکس اور کیمسٹری بائیو کے امیدواروں کومطلع کرتے ہوئے کہا کہ ہر سکول کے میرٹ لسٹ کے تمام ٹاپ ٹن امیدوار اپنے شناختی کارڈ ‘ ڈومیسائل اور تمام تعلیمی اسناد کی دو دوکاپیاں گزٹیڈ آفیسر سے تصدیق کراکے دفتر ہذا میں پرسوں بدھ تک جمع کرادیں جن امیدواروں کے اسناد میں رزلٹ صرف جی پی اے کی صورت میں ہے وہ اپنے متعلقہ اداروں سے مساوی سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے جمع کروائیں جس میں کل نمبر اور حاصل کردہ نمبر یا فیصد درج ہوں، ضلع بھر کے تمام سکولوں کی میرٹ لسٹیں این ٹی ایس کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔