مادھوری ڈکشٹ کی مسکراہٹ ڈائیلاگز بھلا دے گی، عالیہ بھٹ

پیر 21 مئی 2018 12:31

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہی اپنے ڈائیلاگز بھول جائوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں پہلی بار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم’’کلنک‘‘ میں کام کرنے پر خوشی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہی اپنے ڈائیلاگز بھول جائوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور اداکار ورون دھون اس سے قبل فلموں میں اکھٹے کام کر چکے ہیں، یہ ہم دونوں کی پہلی فلم ہے جو 1940 کی دہائی کے پش منظر پر مبنی ہے، ورون دھون کے ساتھ جہاں کام کرنے میں مزا آتا ہے وہاں وہ ہر وقت مجھے مشکلات سے بھی دوچار کرتے ہیں۔ فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ،ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :