سرگودھا‘سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ مٹھہ ٹوانہ صاحبزادہ قاضی محمد اقبال انتقال کر گئے

پیر 21 مئی 2018 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ مٹھہ ٹوانہ صاحبزادہ قاضی محمد اقبال انتقال کر گئے۔ جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی قصبہ مٹھہ ٹوانہ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان،صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھائی،ایم پی اے ملک محمد وارث کلو،ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال،سابق ایم این اے ملک غلام محمد خان ٹوانہ ،سابق ضلع ناظم خوشاب ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ن پنجاب کے نائب صدر ملک محمد خالداقبال اعوان ،ملک پرویز اعوان ،ملک عمران بشیر اعوان اور ملک شکیل اعوان کے علاوہ مختلف شعبہء زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ جس کے مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔