پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور شوہر اسد خٹک کے مابین اختلافات کہ وجہ سامنے آ گئی

وینا ملک نے کچھ روز قبل شوہر اس خٹک سے خلع ہونے کی تصدیق کی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 12:28

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور شوہر اسد خٹک کے مابین اختلافات کہ وجہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) : پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے شوہر کے ساتھ اختلافات اور علیحدگی کی مبینہ وجہ سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک اور ان کےشوہر اسد خٹک کے مابین اختلافات کی وجہ پیسہ نکلی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد خٹک نے شادی سے قبل وینا ملک کو بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی لیکن شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ ثابت ہو گئیں۔

پیسوں کی تنگی پر وینا ملک نے اپنے گھریلو اخراجات کے لیے خود ہی شوبز کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور پیسہ کماتی رہیں، اس سب کے دوران اسد خٹک خاموش تماشائی بنے رہے جس کے بعد وینا ملک نے گھریلو اخراجات کے لیے پیسے نہ دینے پر اسد خٹک سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد اب دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک رمضان کے حوالے سے منعقدہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان سے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی راز فاش کردئیے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وینا ملک نے کہا کہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں کام کرلیا، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ ہاں آپ نے تو شادی بھی کرلی جس پر وینا نے کہا کہ کہ ہاں شادی بھی کرلی لہٰذا اب کچھ کرنے کی تمنا نہیں رہی۔

پروگرام کے میزبان نے وینا ملک کی شادی ٹوٹنے اور شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر سوال کیا کہ آخر معاملہ کیا ہوا تھا جس پر وینا نے کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوش ہیں ، میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ کے شوہر کے ساتھ معاملات کہاں تک پہنچے، آپ کی خلع ہوگئی یا صلح ہوگئی جس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہم دونوں کی خلع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت فنکارایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں لیکن اپنی شادی کے حوالے سے چیزیں میڈیا پر لے کر نہیں آنا چاہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :