الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری صدر مملکت کوارسال کردی

پیر 21 مئی 2018 12:57

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری صدر مملکت کوارسال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدر مملکت کو تین تاریخیں تجویز کی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق سمری کے تحت صدر پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے دفعہ 57 (1)کے تحت عام انتخابات کے لئے 25 تا 27 جولائی 2018ء کے درمیان کوئی بھی تاریخ مقرر کریں۔