جاپان کی برآمدات میں اپریل کے دوران 7.8 فیصد اضافہ ہوا

پیر مئی 12:57

جاپان کی برآمدات میں اپریل کے دوران 7.8 فیصد اضافہ ہوا
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جاپان کی برآمدات میں اپریل میں 7.8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جاپان کی وزارت خزانہ سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل میں سیمی کنڈیکٹرز،گاڑیوں اور صنعتی مشینریز کی طلب میں اضافہ کے باعث جاپان کی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 7.8 فیصد تک اضافہ رہا تاہم یہ اضافہ توقعات سے کم بتایا جا رہا ہے ،وزارت کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات کے حجم میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس بات کا امکان ہے کہ آمدہ مہینوں میں برآمدات کے حجم میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا جس کی وجہ جاپانی گاڑیوں ،مینوفیکچرینگ آلات اور گاڑیوں کی پرزوں کی مانگ بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی گاڑیوں کی برآمدات میں اپریل میں 15.3 فیصد اور سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات میں 18.2فیصد اضافہ ہوا۔جاپان سے چین کو برآمدات کے حجم میں اپریل میں اضافہ 10.9 فیصد رہا،،چین نے اپریل میں جاپان سے بڑی تعداد میں میٹل پروسسنگ مشینریز اور الیکٹرانکس آلات منگوائے۔اسی طرح اپریل میں امریکا کے لئے جاپان کی برآمدات میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا اور امریکا کے ساتھ اپریل میں ٹریڈ سرپلس615.7 بلین یوآن(5.55 بلین ڈالر)) گذشتہ سال کے مقابلے 4.7 فیصد زیادہ رہا ۔

متعلقہ عنوان :