امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں جاپانی ین کے مقابلے 0.5 فیصد اضافہ

پیر 21 مئی 2018 12:57

امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں جاپانی ین کے مقابلے 0.5 فیصد اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں پیر کو جاپانی ین کے مقابلے 0.5 فیصد اضافہ ہوا،ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.245 ین رہی جو کہ ایشیائی ٹریڈ میں ڈالر کی ین کے مقابلے گذشتہ چار ماہ کی بلند ترین شرح ہے۔

(جاری ہے)

چھے بڑی کرنسیوں میں ڈالر کی شرح تبادلہ کی باسکٹ ڈالر ڈی ایکس وائے انڈکس پیر کو پانچ ماہ کی بلند سطح 93.860 پر بند ہوا۔یورو کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے کم ہو کر 1.1744 ڈالر رہی۔برطانوی پائونڈ کی تبادلہ کی قدر 0.35 فیصد کم ہو کر 1.3857ڈالر رہی جو کہ گذشتہ سال دسمبر کے بعد پائونڈ کی ڈالر میں کم ترین شرح تبادلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :