رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 25 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی‘ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ اور دیگر تقسیم کئے جائینگے

پیر 21 مئی 2018 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 25 مئی سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے، چمپئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی روزانہ پانچ گیمز کھیلے گا اور تین روز میں پندرہ گیمز مکمل کر ے گا، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی جس میں چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ اور دیگر تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال رمضان المبارک کے نام سے چمپئن شپ منعقد کروائی جاتی ہے جس راولپنڈی اور اسلام آباد کے کثیر تعداد میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، اس چمپئن شپ سے کثیر تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بعد میں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ڈے، جشن آزادی، یوم دفاع، قائداعظم ڈے پر بھی ایسی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہی-