پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے حکام کو مقررہ اہداف کے مطابق قرضوں کی فراہمی اورجاری کردہ قرضوں کی وصولی کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 21 مئی 2018 13:15

فیصل آباد۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے حکام کو مقررہ اہداف کے مطابق قرضوں کی فراہمی اور پہلے سے جاری کردہ قرضوں کی وصولی کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ بینک کے حکام کاشتکاروںکو فصلات خریف کیلئے قرضہ جات کی بروقت فراہمی میں کسی سستی ، کوتاہی ، غفلت ، لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں جبکہ فصلات ربیع کیلئے جاری کئے گئے قرضوں کی وصولی کیلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے تاکہ حکومتی اہداف کے مطابق فصلات کی کاشت اور زرعی اجناس کی بمپر کراپس کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ تمام برانچز کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینک کی متعین کردہ پالیسی لائنز پر سختی سے کاربند رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اچھی فصلات اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی تو کاشتکار بروقت قرضے بھی واپس کرسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قرضوں کی وصولی کی شرح 100فیصد رہے گی تو قرضوں کی فراہمی بھی 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :