مویشی پال حضرات کو جانوروں کا ریکارڈسائنسی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ہدایت

پیر 21 مئی 2018 13:15

فیصل آباد۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیو سٹاک فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشت اور دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور جانوروں و مویشیوں کو فربہ بنانے سمیت انہیں ہر قسم کی بیماریوں سے پاک رکھنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر ان کا ریکارڈ مرتب کریں اور باڑوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ دودھ و گوشت کی پیداوار کے حصول کیلئے رکھے گئے جانوروں اور مویشیوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔

محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور نواحی اضلاع میں بڑی تعداد میں لائیو سٹاک فارم موجود ہیںجہاں گائے ، بھینسیں ، بھیڑ بکریاں اور دیگر جانور و مویشی پالے جا رہے ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لائیوسٹاک فارمرز کو چاہیے کہ وہ محکمہ کی مشاورت سے جانورو ں و مویشیوں کو متعدی امراض سے بچائو کیلئے شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں نیز نئے خریدے گئے جانوروں کو کم از کم 10سے 15روز کیلئے کسی علیحدہ جگہ پر رکھا جائے اور اسے بیمار ریوڑ میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے ۔انہوںنے جانوروں کے باڑوں کو موسم کی شدت سے بھی محفوظ بنانے کی ہدائت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :