سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے آنے والا میزائل تباہ کر دیا

پیر مئی 13:15

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سربراہی میں قائم اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس میزائل کو یمنی سرحد کے قریب واقع سعودی شہر جازان کے اوپر تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حوثی باغیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جازان کے ایئرپورٹ پر بدر اول نامی میزائل داغا ہے، تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :