روہنگیا مسلمان محفوظ زون خالی کریں، ورنہ مقدمے کیلئے تیار ہوجائیں،میانمارفورسز
میانمار فوج نے دوبارہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات شروع کردیئے ،رہنماء روہنگیا کمیٹی کی گفتگو
پیر 21 مئی 2018 13:25
(جاری ہے)
اس سے قبل فروری میں میانمار نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بفرزون میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش جانے پر مجبور نہیں کرے گا۔
اس ضمن میں میانمار فوج نے اپنے چند اہلکاروں کو مذکورہ جگہ سے واپس بلایا تھا تاہم رواں ہفتے دوبارہ لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کا سسلسلہ شروع ہو گیا۔روہنگیا کمیٹی کے رہنما نے بتایا کہ میانمار فوج کے اعلانات سے بفرزون میں مقیم پناہ گزینوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے،محمد عارف نامی شخص نے بتایا کہ میانمار فوجیوں نے گزشتہ روز متعدد مرتبہ اعلان کیا اور اگلی صبح بھی اسی پیغام کو دوہرایا جس کی وجہ سے کیمپ میں افراتفری پھیل گئی ہے اور لوگ بہت پریشان ہیں۔میانمار فوج کی جانب سے جاری اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ میانمار کا یہ علاقہ فوراً خالی کردو ورنہ مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔کیمپ میں رہائش پذیر دل محمد نے کہا کہ ہم میانمار کے شہری ہیں، وہ ہمارے آباؤ اجداد کی زمین ہے اور ہمیں یہاں رہنے کا پورا حق ہے اور ہم یہاں سے نقل مکانی کرکے کیوں دوسری جگہ جائیں۔اعلانات میں روہنگیا مسلمانوں کو بنگالی کہہ کر مخاطب کیا جارہا ہے، میانمار کی قوم پرست بدھ مت اکثریت روہنگیا کو ‘بنگالی’ قرار دیتے ہوئے انہیں بنگہ دیش کا شہری تصور کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.