کراچی، آل لیاری عبداللہ جے میمن فیلڈ لائٹ یوٹھ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 21 مئی 2018 13:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) آل لیاری عبداللہ جے میمن فیلڈ لائٹ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،افتتاحی میچ میں صادربر یونین یوتھ فٹ بال کلب کی فتح، ٹورنامنٹ کلاکوٹ اسٹار فٹ بال کلب اور ڈاکٹر ٹیپو اینڈملیر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے لیاری میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صادربر یونین یوتھ فٹ بال کلب نے پاک زمیندار یوتھ فٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح شبیر احمد خان تنولی نے کیا۔ اس موقع پر کلاکوٹ اسٹار کے چیئر مین محمد صدیق، جنرل سیکریٹری محمد حسین ہیرو، عبدالطیف، ماسٹر نذیر احمد، عبدالرشید بگٹی، نذیر، رمضان فریدی، عبدالقیوم کوچ، شاہ مراد اور آرگنائزینگ سیکرٹری منیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض کلاکوٹ اسٹار کے سنیئر کھلاڑی ذاہد نے انجام دیئے۔