چائنا نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن اور ورلڈ ٹور ازم آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی میئرز فورم برائے سیاحت کا اجلاس اتوار کو چین کے صوبہ حنان میں ہو گا

پیر 21 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چائنا نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن اور ورلڈ ٹور ازم آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی میئرز فورم برائے سیاحت (آئی ایم ایف ٹی) کا اجلاس اتوار کو چین کے صوبہ حنان میں منعقد ہو گا۔ فورم کا مرکزی موضوع اقتصادی تبادلہ کے ادوار میں شہری سیاحت میں جدت رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل میئر فورم برائے سیاحت 2018ء کے انعقاد کا مقصد عالمگیر سیاحتی شہروں کے میئر اور بین الاقوامی تنظموں کے ماہرین کو مختلف اقسام کی سرگرمیوں کے لئے اکٹھاکرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

ان سرگرمیوں میں بیلٹ اینڈ روڈ سیاحتی شہروں کی کانفرنس، سمپوزیم، بین الاقوامی سیاحتی شہروں کی نمائش اینڈ شوجیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔ان تقریبات کامقصد پائیدار شہری ترقی میں سیاحت کے کلیدی کردار کی اہمیت کو جانچنا اور نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کا سیاحت، پائیداریت اور یونیورسل ٹورازم کو قابل رسائی بنانے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :