آر فن نیڈاورسبائون ویلفیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکج کی تقسیم

پیر 21 مئی 2018 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء)آرفن نیڈاور سبائون ویلفیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے 200غریب‘ یتیم اور بیوائوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا‘ اس سلسلے میں سخاکوٹ مالاکنڈ میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں انجم خان‘ جاسم علی ایڈووکیٹ ‘قاضی رشید احمد ‘مصطفی گل اور خیرالرحمان نے بھی شرکت کی۔