کوہاٹ پولیس کے 6 کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی

پیر 21 مئی 2018 13:30

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) کوہاٹ پولیس کے چھ کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارش پر کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانیوالے اہلکار پولیس کی آپریشن وانوسٹی گیشن اور دیگر شعبوں میں تعینات ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پولیس کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ایس پی آپریشنز کوہاٹ جمیل اختر کی زیر صدارت کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پرترقی کیلئے منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی سنیارٹی اور پیشہ ورانہ کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کوہاٹ پولیس کے چھ کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی کیلئے موزوں قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے دستخط سے جاری اعلامیہ میںعباس علی،ندیم حیدر،عمر حیات،شہر یار،محمدسجاداورمحمد شعیب کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ۔

ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس اہلکار آپریشن،انوسٹی گیشن ،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جنہیں نمایاں کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیکر اپنے منصب کی رو سے ذمہ داریاں حوالہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :