حکومت پنجاب نے آزاد کشمیر کو اضافی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جس کیلئے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے انتہائی شکر گزار ہیں‘وزیر خزانہ

پیر 21 مئی 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت پنجاب نے آزاد کشمیر کو اضافی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جس کیلئے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے انتہائی شکر گزار ہیں اس رقم میں سے 75کروڑ روپے کی رقم سیEducation Endowment Fundقائم کیا گیا ہے، جس کے منافع سے ہونہار طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے وظائف دئیے جائیں گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 75 کروڑ روپے کی رقم سے فنی وغیر فنی افراد کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گئے تاکہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہو سکیں۔