آزاد کشمیرپاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام پبلک سیکٹرمیںجاریہ منصوبہ جات کے لیے مالی سال 2017-18کے نظرثانی میزانیہ میں50کروڑروپے رکھے گئے ہیں

پیر 21 مئی 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتا یا کہ آزاد کشمیرپاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام پبلک سیکٹرمیںجاریہ منصوبہ جات کے لیے مالی سال 2017-18کے نظرثانی میزانیہ میں50کروڑروپے رکھے گئے ہیںاور1.0 میگاواٹ گلہترہائیڈل منصوبہ کو جون2018 ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید براں رواں ما لی سال میں 4.8میگا واٹ بیتاڑ اور1.7 میگاواٹ دھنہ منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ نیلم جہلم منصوبے سے آزاد کشمیر کو واٹر یوز چارجز کی مد میں سالانہ تقریباً 6 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ مالی سال2018-19ء کے ترقیاتی میزانیہ میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کیلئے 2ارب43کروڑروپے تجویز کئے گئے ہیں ۔اس طرح مالی سال2018-19ء میں 67.5 میگاواٹ کے جاریہ منصوبہ جات پر تعمیراتی کام جاری رہے گا ۔ آئندہ مالی سال میںپبلک سیکٹرپروگرام کے تحت 40 میگاواٹ دواریاں، 35 میگاواٹ نگدر اور5میگاواٹ چھم فال ہائیڈل منصوبہ جات پرجملہ لوازمات کی تکمیل کے بعد کام شروع کئے جانے کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :