آئندہ مالی سال 2018-19ء میں گورنمنٹ ہائوسنگ سیکٹر (سائوتھ )کیلئے 25 کروڑ90 لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے

پیر 21 مئی 2018 13:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹرنجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی دفتری اور رہائشی مکانیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی سال2017-18 نظرثانی ترقیاتی میزانیہ میں 34کروڑ 15 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔مالی سال 2017-18 کے دوران گورنمنٹ ہائوسنگ سیکٹر سائوتھ کے تحت 01 ارب 12 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائدمالیت کے 10منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال 2018-19ء میں گورنمنٹ ہائوسنگ سیکٹر (سائوتھ )کیلئے 25 کروڑ90 لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔مالی سال2017-18میں شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ )سائوتھ (کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں29کروڑ30 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ جبکہ نظر ثانی میزانیہ میں36کروڑ 34لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ مالی سال 2018-19ء کیلئے مجموعی طور پر اس سیکٹر کیلئے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم رکھے جانے کی تجویز ہے جس کے تحت ضلعی صدر مقامات میرپور ، بھمبر اور کوٹلی میں آب رسانی اور سیوریج کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :