صاف پانی کی فراہمی اور گرلز و مڈل و ہائی سکولوں کے ساتھ صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی

پیر 21 مئی 2018 13:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی سال 2017-18 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کو 02ارب 50لاکھ روپے ترقیاتی میزانیہ کے طور پر رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے اسی قدر فنڈز کی فراہمی کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

مال سال 2017-18ء میں آزادکشمیر کے 10ضلعی صدر مقامات میں سٹریٹ لائٹس کی فراہمی، تعمیر عمارت نظامت اعلی لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام پیدائش و اموات کی رجسٹریشن اور محکمہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لیے منصوبہ جات زیر عمل ہیں ۔

مالی سال 2018-19میں فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ سوشل سیکٹر پراجیکٹس ، تعمیر/ مرمتی پل ہاء، صاف پانی کی فراہمی اور گرلز و مڈل و ہائی سکولوں کے ساتھ صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران اس پروگرام کے تحت مزید 01 ارب 30کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی جس کے تحت دیہی آبادی کے بنیادی سہولیات کے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا-

متعلقہ عنوان :