آزادکشمیر سمال انڈسٹریم کارپوریشن کو مالی سال2018-19 میںجاریہ اور نئے منصوبہ جات کیلئی3کروڑ50لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں

پیر 21 مئی 2018 13:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ترقیاتی پروگرام2017-18میں آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن (AKSIC)کو ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 3کروڑ50لاکھ روپے فراہم کئے گئے اورمالی سال2018-19 میںجاریہ اور نئے منصوبہ جات کیلئی3کروڑ50لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کو 75کروڑ روپے بطور گرانٹ مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس رقم سے اخوت فائونڈیشن کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں ایک لاکھ31ہزار فنی وغیر فنی افراد کو قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے جس سے روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیرTEVTA کو مالی سال2018-19 میں 15کروڑ روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے جس سے جاریہ منصوبوں کے علاوہ ضلع بھمبرمیں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جبکہ ضلع جہلم ویلی اور حویلی میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔