پی ٹی آئی کا 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے ،ْ سعد رفیق

پیر مئی 13:45

پی ٹی آئی کا 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے ،ْ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی جبکہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔