کوئٹہ ،ْسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پیر مئی 13:45

کوئٹہ ،ْسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کلی برات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کیلئے استعمال ہونا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :