عمران خان نے کیسے اپنی زندگی میں نا ممکن کاموں کو ممکن کر کے دکھایا؛ معروف صحافی نے عمران خان کی زندگی کی کہانی بیان کر دی

عمران خان نے کرکٹ،شوکت خانم کینسر اسپتال،نمل یونیورسٹی سمیت کئی نا ممکن کاموں کو ممکن کر دکھایا،سیاست میں آنے کے بعد اپنی پارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر مئی 13:29

عمران خان نے کیسے اپنی زندگی میں نا ممکن کاموں کو ممکن کر کے دکھایا؛ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) معروف صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کرکٹ،،شوکت خانم کینسر اسپتال،نمل یونیورسٹی سمیت کئی نا ممکن کاموں کو ممکن کر دکھایا،سیاست میں آنے کے بعد اپنی پارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حسن کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور اللہ پاک نے ہر انسان کو کسی خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہوتا ہے۔

آئیندہ حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا،اور عمران خان کو کئی چیلنجز درپیش ہوں گے۔لیکن یہی عمران خان کی زندگی ہے۔اور یہی عمران خان کو نصیب اور مقدر ہے۔۔عمران خان نے زندگی میں کبھی بھی آسان کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اور عمران خان اپنی زندگی میں انتہائی کٹھن حالات سے گزرے ہیں۔۔عمران خان مشکل پسند نہیں بلکہ نا ممکن پسند آدمی ہیں۔

اور قدرت نے بھی عمران خان کے اس ریکارڈ کو قائم رکھا ہے۔حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کا کچھ نہیں پتہ لیکن میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ عمران خان آغاز میں کوئی اچھے کرکٹر نہیں تھے۔لیکن پھر عمران خان ایک اسٹار بن گئے۔ضدی آدمی نے اپنی محنت سے اپنا نام بنایا۔پہلے عمران خان کے بارے میں یہ باتیں کی جاتی تھیں کہ یہ گیند بھی ٹھیک سے نہیں کراتا لیکن پھر عمران خان نے اپنا آپ منوایا۔

اور اس کے بعد عمران خان پاکستان ورلڈ کپ لایا۔ورلڈ کپ پاکستان لانے کے بعد عمران خان نے ایک اور نا ممکن کام کیا اور پاکستان میں کینسر اسپتال بنایا۔حالانکہ تمام ڈاکٹرز اور ایکسپرٹ کہتے تھے کہ پاکستان میں ایسا اسپتال بنانا ممکن ہی نہیں ہے۔اور اب عمران خان پاکستان کے مخلتف شہروں میں کئی اپستال بنا چکے ہیں،اس کے بعد عمران خان نے نمل یونیورسٹی بنائی۔

سب کہتے تھے کہ عمران خان دیہات میں یونیورسٹی بنا رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔لیکن عمران خان نے یونیورسٹی بنائی جو بہت کامیاب سے چل رہی ہے۔پھر جب عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا تو سب نے کہا کہ سیاست عمران خان کے بس کا کام نہیں۔کیونکہ سیاست عمران خان کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی اور میرے خیال سے سب ٹھیک کہتے تھے۔لیکن آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،اس طرح عمران خان نے ہر نا ممکن کام کو ممکن بنا دیا۔اور اب ایک بہت مشکل کام عمران خان کے سامنے ہے لیکن میری چھٹی حِس کہتی ہے کہ عمران خان حکومت میں آنے کے بعد بھی ایسے ہی کامیاب ہوں گے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: