محمد عامر کی بال میں سو ئنگ کیسے واپس آسکتی ہے ؟ اظہر محمود نے بتا دیا

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر کو باﺅلنگ کے دوران ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے:باﺅلنگ کوچ

پیر مئی 13:34

محمد عامر کی بال میں سو ئنگ کیسے واپس آسکتی ہے ؟ اظہر محمود نے بتا دیا
لندن(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی سوئنگ بحال کرانے پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر کو باﺅلنگ کے دوران کئی طرح کے ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو حریف بیٹسمینوں کے آگے باﺅلنگ کرنا چاہئے جیسے کہ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کی تھی لیکن ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بال کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

قومی باﺅلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر کی باﺅلنگ کا چارٹ دیکھا جائے تو ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ انگلش بیٹسمین ان کی سامنے گرنے والی گیندوں پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کریں،اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ سیزن شروع ہورہا ہے اور پچز تازہ ہوں گی ،ایسی پچز پر وہی باﺅلرز کامیاب رہتے ہیں جو بلے بازوں کو ڈرائیو کھلاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر تھکاوٹ کا شکار ہیں اور پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ان کی کھیل میں واپسی اس طرح ہوئی کہ انہیں درمیان میں ٹریننگ کا کوئی موقع بھی نہیں مل سکا۔اظہرمحمود کا کہنا تھا کہ جب بائیں ہاتھ کے پیسر چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل جیسی باﺅلنگ کرتے ہیں تو زیادہ خطرناک محسوس ہوتے ہیں لہٰذا ان پر بوجھ کم کر کے انہیں بہتر بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ محمد عامر خود بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پانچ سالہ پابندی کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا اور اس عرصے میں کرکٹ کا کھیل کافی تبدیل ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :