لوگوں کے ساتھ مخلص ہونا میرے لئے سکون کا باعث ہے، جیکی شروف

پیر 21 مئی 2018 13:58

لوگوں کے ساتھ مخلص ہونا میرے لئے سکون کا باعث ہے، جیکی شروف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ لوگوں کے ساتھ مخلص ہونا میرے لئے سکون کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ میں حال میں جیتا ہوں اور ہمیں صرف آج پر یقین ہی لہذا اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے، بطور انسان اپنے ارد گرد لوگوں یعنی ہدایتکاروں، ساتھی اداکاروں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ مخلص اور ایماندار ہونا مجھے آگے بڑھنے کے لئے اطمینان بخشتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبے میں محنت اور پیسہ درکار ہوتا ہے، اگر میری فلم کامیاب ہوتی ہے تو مجھے خوشی اور سکون ملتا ہے کیونکہ لوگوں کی خوشی سے مجھے ایک خاص قسم کا اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ اداکار جیکی شروف فلم ’’پلٹن‘‘، ’’ساہو ‘‘ اور ویب سیریز ’’کرینینل جسٹس ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :