کوڑے و کچر ے کو ٹھکا نے لگا نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکنالو جی اپنا ئی جا ر ہی ہے، ماہرین

پیر 21 مئی 2018 14:10

سلانوالی۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ماہرین کی تحقیق کے مطا بق جہاں شہری علاقوں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی بنا ئی جا رہی ہے اورکوڑے و کچر ے کو ٹھکا نے لگا نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکنالوجی اپنا ئی جا رہی ہے وہی دیہات میں جانوروں کا گوبر اور کوڑا با ئیوگیس کیلئے استعما ل میں لا یا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گنے کے پھو ک جا ول کے چھلکے اور بھوسی کپا س کی چھڑیوں گند م مکئی اور سبزیوں کی 10ملین ٹن باقیات سے پاکستان کے کو نے کونے میں 5 تا 10میگا واٹ کے پلانٹس لگا کر بجلی حاصل کی جا سکتی ہے اس ٹیکنالو جی سے چین او رجر منی 35سو میگا وا ٹ بجلی تیارکرنے کے یو نٹس کا میا بی سے چلا ر ہے ہیں پاکستان میں بھی فصلوں کی با قیا ت سے سستی توانائی حاصل کر نے کے ز یا د ہ سے ز یا د ہ یونٹس لگائے جا سکتے ہیں کیو نکہ پا کستا ن میںفصلوں کی باقیا ت سے سستی اوروافر توانا ئی کے مو اقع مو جو د ہے، ما ہر ین کے مطا بق جٹروفا کے پو د ے سے حاصل شد ہ بائیوڈیزل ایک حقیقت ہے د نیا بھر میں ا س پو د ے سے متباد ل ا نرجی کیلئے تجربا ت کیے جا ر ہے ہیں ۔