کڑ تما پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے، شوگر کوروکنے اور ا س کے بہتر علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے، زرعی ماہرین

پیر مئی 14:10

سلانوالی۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کڑ تماایک صحرائی بیل نماپودا ہے جس کی بیل تربوز کی بیل سے ملتی جلتی ہے پھل کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن ا س میں پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے یہ بطورخوراک بھی کھائے جاتے ہیں ا س کا تیل نکا ل کر مختلف کامو ں میں استعمال کیاجاتا ہے کڑ تما بطور خورا ک استعمال کیاجاتا ہے جس میں ا س کا مربع کافی مشہور ہے ا س کے بیج سے تیل نکا ل کر بائیوفیول کے طورپر بھی استعمال کیاجاتا ہے جو بائیو فیو ل کا بہتر ین ذریعہ ہے ا س کی جڑیں بطور جراثیم کش استعما ل ہوتی ہے کڑ تما کے بیج سے انسولین حاصل کی جاتی ہے جو کہ شوگر کوروکنے اور ا س کے بہتر علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے ا س کا پھل بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بر یسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کر دا رادا کرتا ہے کڑتما مختلف ادو یا ت میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ا س کو اگانے میں زمین کی پیداوارصلاحیت میں نمایاں بہتر ی آتی ہے یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے کڑ تما کے پھل میں کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے ا س کی جڑیں اور ا س کے پتوں کا تیل کانچوڑمختلف فصلوں کے کیڑے ما ر ادو یا ت کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے خاص طور پر ا س کے بیجوں کا ذخیر ہ شد ہ خوردنی اجنا س کے حشرات کو ما رنے اور ایفڈ کو کنٹرو ل کر نے کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے کڑ تما کے پتوں سے یرقان کا علا ج کیاجاتا ہے کڑ تما قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے جومختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ ا س پو دے کی زیاد ہ سے ز یاد ہ کا شت اور تحقیق پر زور دیاجا ئے تا کہ قد ر ت کی قیمتی نعمت سے کما حقہ فائد ہ اٹھایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :