ڈپٹی کمشنر سرگودھاکا رمضان بازا روں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

پیر مئی 14:10

سرگودھا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پرانی پٹھہ منڈی سلانوالی روڈ اور استقلال آباد کے رمضان بازاروں کا دورہ کر تے ہوئے اشیائے خورونوش کی فراہمی کامعیار و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے منتظمین کو اشیائے ضرورت کی مقدار کو مزید بڑھانے کیلئے مزید سٹالز لگانے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے گوشت کے سٹالز میں اضافہ اور کوالٹی کو بہتر بنانے کے علاوہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا جمیل اختر کے علاوہ ریونیو ‘ مارکیٹ کمیٹی و دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے ۔