انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ، قومی ٹیم نے چار میڈلز حاصل کئے

پیر مئی 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) قومی ٹیم نے نیپال انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چار میڈلز حاصل کئے۔ ایونٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور چاروں نے چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کئے جن میں دو سونے جبکہ ایک چاندی اور کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمگیر نے 58 کلوگرام اور وقار نے 87 کلوگرام میں سونے کے تمغے جبکہ عدنان نے 68 کلوگرام میں چاندی اور رفیع الله نے کاتا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ چیمپئن شپ 17 مئی سے 20 مئی تک نیپال میں کھیلی گئی جس میں 14 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔