وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی پیکج سے بارکھان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،

یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام پر ہی خرچ ہوگا،ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائیگی ،کمشنرژوب ڈویژن

پیر 21 مئی 2018 14:43

لورالائی۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) کمشنرژوب ڈویژن حافظ محمدطاہرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی پیکج سے بارکھان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،اگر ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تو اس ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے گا اور ملوث آفیسران کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ، یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام پر ہی خرچ ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی آفیسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حاضریوں کو یقینی بناکر عوام کے مسائل کوفوری فورپر حل کریں،کمشنر ژوب ڈویژن نے تمام ٹھیکیداران کوبھی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے ماہ جون تک اپنے کاموں کو مکمل کرنے اور غیرمعیاری میڑیل کے استعمال اور سست روی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیداروں کو پیمنٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیراحمدکاکڑ سمیت تمام ضلعی آفیسران نے کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہرکا پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے دستے نے کمشنر کو سلامی پیش کی۔کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمدطاہر نے ڈی سی آفس میںتمام ضلعی آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منیراحمد خان کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیدعثمان شاہ ،ڈی ایس پی عبدالفتح بگٹی کے علاوہ ایکسین بی اینڈ آر قاسم رضا،ایس ڈی او بی اینڈآر بارکھان شاہ جہان کھیتران،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسراخترمحمدکھیتران،ایم ایس ڈاکٹرشیرزمان کھیتران،ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت جلال خان مری،ایکسین پی ایچ ای عبدالجبار،ایل ایس واپڈا عبدالغفار حسنی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیراحمدخان کاکڑ نے کمشنر کو ضلع کاپس منظر پیش کیااور ضلع میں جاری وزیراعلیٰ پیکج کے تحت جاری کاموں پر مکمل آگاہ کیاتمام آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ آخر میں کمشنر نے پبلک لائبریری،پبلک لیٹرین، ٹووے روڈ، سیورج نالہ،فیملی پارک،اسٹیڈیم اور فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔