ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

مقدونیااور جاپانی کوہ پیما پیر کے روز یہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مارے گئے،نیپالی حکام

پیر مئی 14:55

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات نیپال کے کوہ پیمائی سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتائی ۔

(جاری ہے)

ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر تعینات گیاندرا شریشتھا کے مطابق مقدونیا کا ایک کوہ پیما گزشتہ روز جبکہ ایک جاپانی کوہ پیما پیر کے روز یہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ رواں سیزن کے دوران دنیا بھر سے 340 کوہ پیما اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے شیر پا ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :