کشمیر کا مسئلہ اقتصادی پیکیج کا نہیں بلکہ ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہی: سید علی گیلانی
بھارت کشمیرکی سڑکوں پر سونا چاندی بچھا دے اور ہیرے جواہرات کے محل تیار کردے، کشمیری اس کے قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے، بیا ن
پیر 21 مئی 2018 14:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہابھارتی وزیر اعظم نے حقائق سے چشم پوشی کرکے تاریخ کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کی ہے کیونکہ جتنی اقتصادی ترقی انگریزوں اور مغلوں کے دور میں ہوئی ہے، بھارت ستر سال بعد بھی آج انہی اقتصادی اور تعمیری شاہ کاروں کی وجہ سے جانا اور پہچاناجاتا ہے، اس کے باوجو د بھارت میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک چلی۔
حریت چیئرمین نے کہا کروڑوں روپے کے منصوبے شروع کرکے ہم پر احسان جتایا جارہا ہے اورغاصب طاقتوں کے مقامی حاشیہ بردار پھولے نہیں سمارہے ہیں۔ ہم ان بندگانِ شکم سیاستدانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ڈرامے بھارت یہاں گزشتہ سات دہائیوں سے دہرارہا ہے اور ایسی مکارانہ چالوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوا کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس ساری مشق کو فضول اور بے وقت کی راگنی سمجھ کر مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہاں کے عوام کو جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ ہی حاصل نہیں ہے۔ جب کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بازیابی کی بات ہی نہیں ہورہی ہے اوران پر 10لاکھ بھارتی فوجیوں کی تلوار لٹک رہی ہے تو معاشی خوشحالی اور تعمیر وترقی کا پُرفریب نعرہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے واضح کیاکہ نو جوانوں کا لہو اور کھربوں روپے مالیت کی املاک کی قربانی کسی اقتصادی بھیک کے لیے نہیں بلکہ اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد، ہٹ دھرمی، توسیع پسندانہ عزائم اور جابرانہ فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیری عوام مسلسل عذاب و عتاب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قدرتی وسائل پر ناجائز قبضہ کرکے بھارت کشمیری عوام کو پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کیلئے ہاتھ پھیلانے پر مجبورکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے روزگار کے باوجود کشمیری نوجوان بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے پر تیار ہیں کیونکہ گزشتہ 70سال کا تلخ تجربہ انکو یہ باور کرانے کیلئے کافی ہے کہ بھارت کی غلامی میں ہمارا دین و ایمان،، تہذیب وثقافت، جان ومال اور عزت وآبروکچھ بھی محفوظ نہیںہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.