مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں کرین کا بازو گرنے سے 01شخص زخمی

پیر 21 مئی 2018 14:59

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصہ میں کرین کا بازو گر جانے کے نتیجہ میں ایک آپریٹر زخمی ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مسجد حرام کے زیر تعمیر حصے میں کرین کا ایک بازوگرنے کے تنیجہ میں ایک آپریٹر معمولی زخمی ہوا۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کا کہنا تھا کہ کرین کا حصہ ایسی جگہ گرا ہے جو فی الوقت نماز کیلئے مخصوص نہیں کیا گیا۔ زیر تعمیر حصے میں احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی اور حادثہ رونما نہ ہو