سبزی و فروٹ کا کاروبار کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

پیر 21 مئی 2018 15:36

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سبزی منڈی والوں اور اندرون شہر سبزی و فروٹ کا کاروبار کرنے والے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ خود ساختہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی خریداری کیلئے آئے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی افسران تو اے سی لگے دفاتر میں بیٹھے ہوتے ہیں، انہیں کیا خبر کہ باہر عوام پر کیا گذر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دفتری اوقات کے خاتمہ کے ساتھ ہی اندرون شہر دکانداروں کے ساتھ ساتھ ریڑھی بان بھی خود ساختہ ریٹ مقرر کر لیتے ہیں، اگر کوئی شخص احتجاج کرے تو اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں اندرون شہر کے علاوہ سبزی منڈی کا چکر لگائیں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :