سرکاری ہسپتالوں میں انسانی جان بچانے والی ویکسین ناپید، انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ

پیر 21 مئی 2018 15:36

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سرکاری ہسپتالوں میں انسانی جان بچانے والی ویکسین ناپید ہونے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ اکثر و بیشتر سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں، بی ایچ یوز، آر ایچ سی اور ڈی ٹائپ ہسپتالوں میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں لائے جانے والے مریضوں کیلئے کوئی طبی امداد موجود اور ویکسین دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریض اور ان کے ورثاء کو مارکیٹ یا کسی بڑی ہسپتال سے ویکسین لانے یا مریض کو وہاں لے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، ویکسین لانے یا مریض لے جانے کی کشمکش میں اکثر اوقات مریض جان بحق ہو جاتا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت ہری پور کے ارباب اختیار سے عام چھوٹی بڑی سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ویکسین دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔