ہری پور کے مختلف ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پیر 21 مئی 2018 15:36

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ہری پور کے مختلف چھوٹے ڈیمز میں نہانے پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ رمضان المبارک میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوانوں کی بڑی تعداد مختلف ڈیمز کا رخ کرنے لگی۔ ڈیمز میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھی بھٹڑی ڈیم میں 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا، ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں فوری نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہری پور کے تربیلا، خان پور، بھٹڑی اور کاہل بالا ڈیم کے ساتھ مختلف نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوان کثیر تعداد میں ان ڈیمز کا رخ کرتے ہیں اور گہری پانی میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔