شفیق تنولی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جی آئی ٹی مسترد، ملزم کا مبینہ دوست تفتیشی افسر بن گیا

پیر 21 مئی 2018 15:36

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شفیق تنولی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جی آئی ٹی میں ملزم کے مبینہ دوست کو تفتیشی آفیسر مقرر کر دیا گیا، اعجاز گوگا اور خان محمد تنولی کے آپس میں دیرینہ مراسم ہیں۔ مقتول کے والد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اس سلسلہ میں درخواست ارسال کر دی، بحرین سمیت پاکستان کی یادگار تصویر بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر محمد تنولی کے جوانسالہ بیٹے شفیق تنولی کے قتل کی دعویداری خان محمد تنولی، محمد رفیق سمیت دیگر پر کی گئی تاہم بااثر مافیا شہزاد ندیم بخاری کے تبادلہ کے بعد کیس کو ٹھکانے لگانے میں مسلسل مصروف ہے تاہم تھانہ سے لیکر مصالحتی کونسل تک مظلوم کی داد رسی نہیں ہوئی تو کیس کرائمز برانچ کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ٹیم کے سربراہ اعجاز گوگا بن گئے۔ مقتول کے خاندان کو نظر آنے والی انصاف کی آخری کرن بھی ختم ہو گئی ہے۔