ایبٹ آباد میں کریم پورہ روڈ کی توسیع میں واپڈا کا محکمہ رکاوٹ بن گیا

پیر مئی 15:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ایبٹ آباد میں کریم پورہ روڈ کی توسیع میں واپڈا کا محکمہ رکاوٹ بن گیا۔ واپڈا کو سڑک سے بجلی کے کھمبے پیچھے کرنے کیلئے فنڈز بھی دے دیئے گئے ہیں اس کے باوجود بجلی کے کھمبے پیچھے نہیں ہٹائے جا رہے جس کی وجہ سے سڑک کی پختگی اور سینا لیبارٹری چوک کی توسیع کا کام ابھی تک رکا پڑاہے۔

(جاری ہے)

بیوٹی فیکیشن پلان کے تحت کریم پورہ سے سڑک کی توسیع تو کر دی گئی ہے لیکن سڑک سے کھمبے ہٹانے کا کام ابھی تک باقی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے بتایا کہ سڑک سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کیلئے واپڈا کو پیسے بھی ادا کر دیئے ہیں لیکن واپڈا کھمبے نہیں ہٹا رہا جس کی وجہ سے سڑک اور سینا لیبارٹری چوک کا کام نامکمل پڑا ہے، واپڈا کی طرف سے کھمبے ہٹانے میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :