راجہ فیصل زمان نے حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، صوبیدار (ر) اعجاز

پیر 21 مئی 2018 15:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) اپوزیشن میں ہونے کے باوجود راجہ فیصل زمان نے حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، عوام اس درویش صفت ایم پی اے کے احسانات کا بدلہ ووٹ کی پرچی کی شکل میں چکائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نجف پور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات صوبیدار (ر) اعجاز نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ دور میں ایم پی اے راجہ فیصل زمان نے جوگرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، آج میڈیا کا دور ہے، لوگ اس حقیقت سے بھی اچھی طرح آگاہ ہیں کہ اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو اس طرح ترقیاتی فنڈز نہیں ملتے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے درویش صفت ایم پی اے نے عوام کو احساس تک نہیں ہونے دیا کہ ان کیلئے فنڈز کا حصول کس قدر مشکل ہے۔