ضلعی حکومت کے زیرانتظام ظفر پارک ہری پور میں لگایا گیا سستا بازار ڈھونگ نکلا

پیر 21 مئی 2018 15:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ضلعی حکومت کے زیرانتظام ظفر پارک ہری پور میں لگایا گیا سستا بازار ڈھونگ نکلا۔ دو دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کی مانند بازار بھی اپنی افادیت کھو بیٹھا، سستی اشیاء کیلئے سستے بازار کا رخ کرنے والے ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت ہری پور میں سستے بازار کے نام پر ڈھوک رچانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہمی کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے ظفر پارک میں سستے بازار کے نام پر جو ڈھونگ رچایا وہ دو دن بعد ہی ختم ہو کر رہ گیا، نام نہاد سستے بازاروں میں اشیاء برائے نام ہی سستے داموں ملتی رہیں، سستے بازار آنے والے مرد و خواتین کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :