سول سوسائٹی اور دیگر سرکردہ شخصیات کا ہری پور کے تاریخی ورثہ کی حفاظت کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 21 مئی 2018 15:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وکلاء، پروفیسرز، میڈیا اور سول سوسائٹی اور دیگر سرکردہ شخصیات نے ہری پوری کے تاریخی ورثہ اور تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے ہمہ گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان مقامات کی موثر نگرانی و حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے نائب صدر معروف ماہر تعلیم اعجاز خان نے یہاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہری پور شہر 1822ء میں رنجیت سنگھ کی فوج کے سکھ جنرل ہری سنگھ نلوہ نے آباد کیا تھا اور اس نے اپنی رہائش گاہ و سرکاری دفاتر کیلئے خندق کھدوائی جو اندرونی او بیرونی حملوں کیلئے زبردست رکاوٹ تھی۔

اسی طرح یورپی طرز کا نکاسی آب کا نظام اس شہر میں وضع کیا گیا جو رنگیلا کٹھہ کے ذریعہ ہری پور شہر کی گلیوں اور گھروں میں سے بھی گذرا اور صفائی و نکاسی آب کا بہترین نظام تھا جو اب بھی اندرون شہر پائیداری کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافتی ورثہ اور تاریخی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ایسا نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں ہری پور کی تاریخ سے بھی کوسو دور ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :