عوام اپنی آئندہ نسل کی ترقی کیلئے ووٹ کا حق اہل اور ترقی پسند امیدواروں کیلئے استعمال کریں، انجینئر نبیل عباسی

پیر 21 مئی 2018 15:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان کو ایک مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، عوام اس بار اپنی آئندہ نسل کی ترقی کیلئے ووٹ کا حق اہل اور ترقی پسند امیدواروں کیلئے استعمال کریں، ملک میں نوجوان جتنا مضبوط ہو گا ملک اتنی زیادہ ترقی کرے گا، کھیلوں کے میدان آباد رہنے سے نوجوانوں میں اعصابی مضبوطی آتی جس سے وہ ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی کے 38- انجینئر نبیل عباسی نے حاجی فردوس تنولی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر نبیل عباسی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہر بار اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال بغیر کسی سوچ و فکر کے کر دیتی ہے، 71 سال گذرنے کے باوجود پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکا جس کی اہم وجہ محب وطن اور ایماندار قیادت کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پاکستانی قوم قیمتی ووٹ اس شخصیت کے حق میں استعمال کرے جو کردار و ایمان کا بہترین ہو اور اس کے دل میں حقیقی معنوں میں ملک پاکستان کی خدمت کا جذبہ ہو، ایسی قیادت کے آنے کے بعد پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر انجینئر نبیل عباسی نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو 30 ہزار روپے اور دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :