شہباز شریف ٹی 20 رمضان کپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

پیر مئی 15:52

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پانچویں شہباز شریف ٹی 20 رمضان کپ میں کل منگل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ وارڈ 6 اور یو سی 18 کے مابین جامع سکول گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں یو سی 41 اور یو سی 9 کی ٹیمیں سیٹلائٹ ٹائون گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ یو سی 20 اور وارڈ 7 کے مابین مسلم سکول گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جا رہا ہے جس میں راولپنڈی یونین کونسلز کی 39 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :