سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز، چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی خالد خان اور شجاع آباد سے رکن صوبائی اسمبلی رانا سہیل نون کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر مئی 15:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز، چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی خالد خان اور شجاع آباد سے رکن صوبائی اسمبلی رانا سہیل نون نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بنی گالا میں الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین،، شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی اور خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی رہنما فضل خان بھی موجود تھے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنمائوں نے پارٹی کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔