حیدرآباد میں حاملہ خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

پیر 21 مئی 2018 16:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) حیدرآباد میں حاملہ خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں وحدت کالونی کی رہائشی ہیر نے سول اسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

سول اسپتال کے گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کے نہ ہونے کی باعث اسپتال کے عملے نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔خاتون کے رشتے داروں میں الزام عائد کیا کہ گائنی وارڈ کے عملے نے الٹراسائونڈ نہ ہونے پر خاتون کو واپس بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :